27 فروری 2012 - 20:30

لندن پولیس نے سینٹ پال کے مرکزی کلیسا کے سامنے سرمایہ داری مخالف تحریک کے مظاہرین کے خیمے ہٹانے کے بعد کچھ لوگوں کوگرفتار کر لیا ہے۔

ابنا: لندن پولیس نے ان لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے جو اس مقام سے ہٹنے سے انکار کر رہے تھے۔ پولیس نےگذشتہ روز سینکڑوں مظاہرین کو سینٹ پال کلیسا میں جانے سے روک دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خیمے ہٹاتے وقت پولیس سے مظاہرین کی جھڑپیں ہوئيں جس کے بعد بھی پولیس نے کئي افراد کو گرفتار کر لیا۔

لندن کی ایک عدالت نے مظاہرین کے خیمے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا اور مظاہرین کی اپیل کی درحواست مسترد کر دی تھی۔ لندن پولیس نے مکمل طرح سے مظاہرین کے خیمے ہٹا دئے ہیں۔

لندن میں گذشتہ برس اکتوبر کے مہینے سے سرمایہ داری مخالف تحریک شروع ہوئي تھی۔ اس تحریک نے لندن بازار حصص پر قبضہ کرنے کا نعرہ لگایا ہے۔....... /169